اسلام آباد میں ایف – 16 کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ شہید

اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کا ایف-16 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جب کہ اس میں سوار پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق طیارہ مشہور چاند تارا چوک کے قریب جنگل میں گر کر تباہ ہوا جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی اور کالے دھوئے کے بادل اٹھنے لگے. حادثے کی جگہ پر پاک فوج کے جوان اور ریسکیو ٹیموں نے پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا ہے. پاک فضائیہ کا طیارہ جس جگہ گرا، اس کے پیچھے پاکستان اسپورٹس بورڈ امپلائی کالونی بھی واقع ہے
پاک فضائیہ کی جانب سے حادثے کی تصدیق بھی کردی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ ایف-16 طیارہ 23 مارچ یوم پاکستان پریڈ کے لیے ریہرسل کر رہا تھا کہ اس دوران شکر پڑیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کی وجوہات کیا ہے اس کا اندازہ ابھی نہیں لگایا گیا. طیارے حادثے میں پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی شہید ہوئے ہیں

حادثے کے حوالے سے پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کے لیے ائیرہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطح کا انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ جو اس حادثے کی تحقیقات کرے گا

پولیس کے مطابق حادثے کی جگہ کو سیکیورٹی اداروں نے گھیرے میں لے لیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں