اسلام آباد حادثے میں شہید ہونے والے کمانڈر نعمان اکرم کون تھے؟

اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے مقام پر آج صبح پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف – 16 گر کر تباہ ہوا. جس میں طیارے کے پائلٹ نعمان اکرم بھی شہید ہو گئے. جس پر پوری قوم غم زدہ ہے. انہوں نے گزشتہ سال ہی شیرافگن ٹرافی جیتی تھی اور ان کا تعلق سرگودھامیں تعینات نائن سکوارڈن سے تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ میں چھٹے جی ڈی پائلٹ کورس سے پاس آؤٹ ہونے والے ونگ کمانڈر نعمان اکرم کا تعلق سرگودھا میں تعینات نائن سکوارڈن سے تھا، انھوں نے 2019 میں انٹر اسکواڈرن اسلحہ سازی کے مقابلے شیرافگن ٹرافی اپنے نام کی۔
شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے کئی محاذوں پر ملک و قوم کی خدمت کی، ان کی یادیں اورخدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
ان کی شہادت کے موقع پر پاک فضائیہ اور سیاسی رہنماؤں نے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور شہید کمانڈو کو خراج عقیدت پیش کیا ہے

چوہدری شجاعت حسین، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور چوہدری پرویز الہیٰ نے ونگ کمانڈرنعمان اکرم کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا اور ان کے گھر والوں سے تعزیت بھی کی اور کہا کہ ہم سب ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے پاک فضائیہ کا طیارہ گرنے اور پائلٹ کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی شہادت پر بہت دکھ اور افسوس ہے ، شہید پائلٹ کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں ، اللہ تعالی شہید کے درجات بلند اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

اسلام آباد میں آج صبح شکرپڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف -16گر کر تباہ ہوگیا تھا ، یہ طیارہ یوم. پاکستان کے لیے ریہرسل کر رہا تھا کہ گر کر تباہ ہو گیا. جس میں کمانڈر نعمان اکرم بھی شہید ہو گئے. جائے وقوعہ پر بروقت فوج اور امدادی ٹیمیں پہنچ گئی تھی. جنہوں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں