آئی فون کا آپریٹنگ سسٹم ڈاؤن، صارفین کو مشکلات کا سامنا

امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی اپیل کے موبائل فون کا آپریٹنگ سسٹم ڈآؤن ہو گیا. جس کی وجہ سے دنیا بھر میں ایپل کے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعے کی صبح ایپل کے صارفین نے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس میں خرابی کی شکایت کی اور بتایا کہ اسپاٹی فائی نامی ایپلیکیشن چلنے میں مسئلہ کررہی ہے۔ امریکا کے بعد دنیا بھر کے صارفین اپنا یہی مسئلہ سامنے لے کر آئے۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ مسئلہ مزید بڑھتا گیا. کیونکہ آئی فون صارفین کو فیس بک ، ٹویٹر، انسٹاگرام کے استعمال کے ساتھ اسپاٹی فائی، ٹک ٹاک، ٹنڈر، پن ٹیرسٹ سمیت دیگر اپیلیکیشنز کو استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔
ایپل کے موبائل استعمال کرنے والے صارفین نے بتایا کہ اُن کے موبائل میں فیس بک نہیں کھل رہا اور درجن سے زائد دیگر ایپس کو بھی آپریٹنگ سسٹم سپورٹ نہیں کررہا۔ آپریٹنگ سسٹم کی خرابی کی وجہ سے صارفین آن لائن گیمز بھی نہیں کھیل پارہے۔ اور انٹرنیٹ کا استعمال بھی نہیں کر سکتے . جس سے صارفین خود کو دنیا سے الگ ہی محسوس کرنے لگ گئے ہیں
آئی فون کی جانب سے ابھی تک آپریٹنگ سسٹم میں خرابی کی وجہ بیان نہیں کی گئی جبکہ ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ فیس بک کی تکنیکی ٹیم کے کام کرنے کے دوران ایک ایرر آیا جس سے آئی او ایس کا سسٹم بیٹھ گیا۔ یہ مسئلہ کب تک حل ہو گا اس بارے میں ابھی کچھ نہیں‌کہا جا سکتا

اپنا تبصرہ بھیجیں