آج سے سرکاری دفاتر میں تمام ملازمین کی حاضری لازم

پنجاب حکومت نے آج سے دفاتر میں تمام ملازمین کی حاضری لازم قرار دے دی . سرکاری دفاتر آج سے پورے عملے کے ساتھ کام کریں گے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے سرکاری دفاتر میں کورونا ایس اوپیز کے ساتھ پورے عملے کے ساتھ کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
جس کے مطابق صوبے کے سرکاری دفاتر آج سے پورے سٹاف کے ساتھ کام کریں گے، دفاتر میں کورونا کے حوالے سے ماسک پہننا اور سینٹائزر کے استعمال سمیت دیگر ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

اس سے قبل کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر کچھ دفاتر بند تھے یا محدود عملے کے ساتھ کام کیا جارہا تھا لیکن حالات میں بہتری آنے کے بعد اب پورے عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں