لبنان کے وزیراعظم حسن دیب کا استعفیٰ

بیروت: لبنان کے وزیراعظم حسن دیب نے کابینہ کے مستعفی ہونے کے بعد عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق بیروت دھماکوں اور حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر عوامی احتجاج کے بعد لبنان کے وزیراعظم حسن دیب نے استعفیٰ دے دیا۔ بیروت دھماکوں پر لبنانی کابینہ کچھ دیر پہلے ہی مستعفی ہوچکی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے وزیر صحت حسن حماد نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم حسن دیب کی کابینہ مستعفی ہوچکی ہے اور توقع ہے بہت جلد وزیراعظم صدارتی محل جا کر استعفیٰ پیش کر دیں گے۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرپشن کی جڑیں ریاستی نظام سےزیادہ مضبوط ہیں اور سیاسی طبقوں نےملک کوقرضوں کےبوجھ تلےدبا دیا ہے ، بیروت بندرگاہ میں ہونے والے دھماکے کرپشن کا نتیجہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں