پی سی بی کی جانب سے شعیب اختر کو چیف سلیکٹر بنائے جانے کا امکان

پی سی بی کی جانب سے شعیب اختر کو چیف سلیکٹر بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے . جس کی سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بھی تصدیق کی ہے ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بورڈ میں اہم عہدے کے لیے ان سے رابطہ کیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق لیجنڈی فاسٹ بولر شعیب اختر نے تصدیق کی ہے کہ پی سی بی نے ایک اہم کردار کے لیے ان سے رجوع کیا ہے، امکان ہے کہ وہ چیف سلیکٹر کا عہدہ ہوگا۔
شعیب اختر نے بتایا کہ پی سی بی کے ساتھ بات چیت جاری ہے کیونکہ وہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
سابق اسپیڈ اسٹار نے یوٹیوب چینل پر بتایا کہ ’میں اس سے انکار نہیں کروں گا، ہاں میں نے بورڈ کے ساتھ کچھ بات چیت کی ہے اور میں پاکستان کرکٹ میں اہم کردار ادا کرنے میں دلچسپی رکھتا ہوں لیکن ابھی تک کچھ طے نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر موقع دیا گیا تو وہ جارحانہ ذہنیت کے حامل کھلاڑیوں کو آگے لائیں گے، شعیب کا مزید کہنا تھا کہ میں نئی نسل کے کھلاڑیوں کو آگے لانے میں کردار ادا کرنا چاہتا ہوں جو جارحانہ ذہنیت کے ساتھ اور ناکامی کے خوف کے بغیر کھیلتا ہے۔

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح دہری ذمہ داری قبول کرنے کے بعد سے تنقید کی زد میں ہیں اور ان کے دور میں ٹیم کی کارکردگی بھی تسلی بخش نہیں ہے جس کی وجہ سے مصباح پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔ اور اب یہی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگلے میچز کے لیے کوچ کو تبدیل کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں