اسکول اور کالج کا 10 ماہ کا کورس 6 ماہ میں مکمل کرنے کے لیے حکمت عملی بنا لی گئی

محکمہ تعلیم سندھ نے اسکول اور کالج کا 10 ماہ کا کورس 6 ماہ میں مکمل کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے
سیکرٹری تعلیم کے مطابق گیارہویں اور بارہویں جماعت میں طلبا کو سائنس، ریاضی اور انگلش کا 30 فیصد کورس پڑھایا جائے گا جب کہ نویں، دسویں کے طلبا کو سائنس، ریاضی، سندھی اور انگلش کا 40 فیصد کورس پڑھایا جائے گا۔

سیکرٹری تعلیم کاکہنا تھا کہ چھٹی سے آٹھویں کے طلبا کو سائنس، ریاضی اور انگلش کا 50 فیصد، پہلی سے پانچویں کے طلبا کو لٹریسی، ریاضی اور جنرل نالج کا 30 فیصد کورس پڑھایا جائےگا۔

2021 میں تعلیمی سیشن مئی سے شروع کیا جائے گا اور سیکرٹری تعلیم کی سفارش کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں