اداکارہ صنم سعید کی مختصر فلم یو ٹیوب پر ریلیز

پاکستانی سپر ماڈل اور اداکارہ صنم سعید کی ایک مختصر فلم یوٹیوب پر ریلیز کی گئی ہے جس میں لوگوں کو ایک مضبوط پیغام دیا گیا ہے۔ یہ فلم موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعے کے بعد بنائی گئی اور اب اس کو ریلیز بھی کر دیا گیا ہے . جس میں‌ ایک بہترین پیغام دیا گیا

مختصر فلم ‘اب بس’ کی کہانی موٹروے حادثے پر مبنی ہے جسے یوٹیوب پر سی پرائم چینل پر ریلیز کیا گیا ہے اور اس میں اداکارہ صنم سعید نے اداکاری کی ہے۔ اس مختصر فلم میں سماجی مسئلے کو اجاگر کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں خواتین بالکل بھی محفوظ نہیں ہیں۔
‘اب بس’ کا دورانیہ 10 منٹ 24 سیکنڈ ہے جس میں صنم سعید نے مایا نامی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جس کے والد کو دل کا دورہ پڑتا ہے اور اسے ان کے پاس جانے کے لیے اکیلے سفر کرنا ہوتا ہے، اکیلے سفر کرنے سے پہلے وہ اپنی حفاظت کے لیے مختلف قسم کی چھریاں، بندوق اور دیگر چیزیں اپنے ساتھ رکھتی ہے۔
اس فلم کی ہدایت کاری محسن طلعت نے دی ہے جب کہ فلم کی ایگزیکٹو پروڈیوسر سیمین نویس ہیں اور اس کی کہانی شاہد ڈوگر نے لکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں