سی بی سی کی جانب سے کراچی میں سائیکلنگ ٹریک کا افتتاح

کراچی کے ساحل پر شہریوں کےلیے 3 کلومیٹر طویل سائیکلنگ ٹریک کا افتتاح کردیا گیا۔
شہر میں سائیکلنگ اور صحت مند سرگرمی کو فروغ دینے کے لیے سی ویو پر کنٹونمنٹ بورڈکلفٹن (سی بی سی)کی جانب سائیکلنگ ٹریک بنایا گیا ہے۔
ڈائریکٹر سی بی سی عادل رفیع نے اس سائیکل ٹریک کا افتتاح کیا جس کی لمبائی 3 کلو میٹر اور چوڑائی 8 فٹ پر محیط ہے۔

یہ ٹریک سی ویو پر عبدالستار ایدھی ایونیو روڈ پربنایا گیا ہے جہاں شہری نشان پاکستان سے خیابان اتحاد تک محفوظ سائیکلنگ کرسکتے ہیں۔
کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے ٹریکس کی حفاظت کے لیےخصوصی ٹیم کو بھی یہاں تعینات کیاہے جو کہ ٹریک کی حفاظت کرے گی اور لوگوں کی رہنمائی بھی کرے گی۔ تاکہ نئے آنے والے لوگوں کو کسی مسئلے کا سامنا نہ کرنا پڑے

اپنا تبصرہ بھیجیں