سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی میں ملاوٹ شدہ چائے کی پتی بیچنے پر7 دکانیں سِیل کر دی

کراچی کی لی مارکیٹ میں ملاوٹ شدہ چائے کی پتی بیچنے پر7 دکانیں سِیل کردی گئیں۔
سندھ فوڈ اتھارٹی نے ضلع جنوبی کی لی مارکیٹ میں کھلی اور ملاوٹ شدہ چائے کی پتی کے فروخت کے خلاف کاروائی کی۔
ترجمان سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوران 15سے زائد دکانوں کا جائزہ لیا گیا اور اس دوران 7 دکانوں کو بند کردیا گیا۔
ترجمان کے مطابق سِیل کی گئی دکانوں کی جانچ کے دوران پتی میں لوہےکے برادے اور ٹیکسٹائل کلرکی ملاوٹ پائی گئی تھی اور دکانوں سے حاصل چائے کی پتی کے نمونوں کو لیبارٹری بھیج دیاگیا ہے ،کیمیکل رپورٹ آنے پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائی گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی کے سائنٹیفک پینل نے پہلے ہی کھلی پتی کی فروخت پرپابندی عائد کررکھی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں