استور سمیت دیگر بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے رابطہ سڑکیں بند

ضلع بھر میں گزشتہ رات سے شدید برفباری جاری ہے جس کے باعث بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔
کئی بالائی علاقوں میں 2 فٹ تک برفباری ہو چکی ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی شدید متاثر ہو ا ہے۔ لوئردیر اور گردونواح میں بھی بارش جب کہ پہاڑوں پربرفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
دوسری جانب کوژک ٹاپ پر موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی اور توبہ اچکزئی، خواجہ عمران میں برفباری سے رابطہ سڑکوں پر آمدورفت متاثر ہو گئی۔ قلعہ عبداللہ، پشین، سرانان، بوستان، چمن اور گردو نواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش وبرفباری کے باعث سردی کی نئی لہر اور یخ بستہ ہوائیں چلنے لگیں۔ جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا

اپنا تبصرہ بھیجیں