کورونا وائرس کی وجہ سے ورلڈ الیون اور ایشیا الیون منسوخ

ڈھاکا: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کی وجہ سے ورلڈالیون اور ایشیا الیون کے درمیان شیڈول میچز کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے مہلک وائرس نے جہاں معمولات زندگی کو متاثر کیا ہے. وہی اس سے اب دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس کے ایونٹ بھی متاثر ہو رہے ہیں. اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ورلڈ الیون اور ایشیا الیون کے درمیان شیڈول میچز کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے

بی سی بی کے صدر نظم الحسن کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ 21 اور 22 مارچ کو ڈھاکا میں ہونے والے ورلڈ الیون اور ایشیا الیون کے میچز کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کیے جارہے ہیں۔ کیونکہ وائرس تیزی سے ہر جگہ پھیل رہا ہے. جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا. جیسے ہی حالات بہتر ہوں گے. نئی تاریخ طے کی جائیں گی.اور سب کو اس سے آگاہ کر دیا جائے گا

ورلڈ الیون اور ایشیا الیون میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے. ان میچز میں زیادہ تر تعداد بنگلادیشی اور بھارتی کرکٹرز کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں