اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی مایوں کی رسومات کا آغاز

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کا خوبصورت جوڑا جو ایک ساتھ مختلف ڈراموں میں کام کر چکے ہیں. اور خوب کامیابی سمیٹ چکے ہیں اب اپنی شادی کی تیاری میں ہیں. گزشتہ روز اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی ڈھولکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی. اس کے ساتھ ہی اب گزشتہ روز ان کی مایوں کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر نظر آئی. جنہیں دیکھ کر ان کے مداحوں نے دونوں کی خوب تعریف کی. اور دعائیں دیں
دونوں اداکاروں کی مایوں کی تصویریں بہت خوبصورت آئی. جس میں سجل علی نے نارنجی رنگ کا فراک پہنا اور ساتھ کام والا ڈوپٹہ لیا. اس کے ساتھ احد رضا میر نے سفید سوٹ پہنا. جس میں دونوں بہت خوبصورت لگ رہے تھے. مداحوں کو دونوں کی شادی کا بے چینی سے انتظار تھا. اور اب ان کا یہ انتظار ختم ہوا

شادی کی باقی تقریبات کب اور کہاں ہے اس حوالے سے ابھی دونوں کی فیملی کی طرف سے کوئی بیان نہیں آیا. مایوں کی تقریب میں بھی صرف قریبی دوست اور اہل خانہ دکھائی دیئے

اپنا تبصرہ بھیجیں