وزیراعظم عمران خان نے 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا. جس میں 7 منصوبے شامل ہیں. اور یہ منصوبے اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ اور لاہور میں سات آئیڈیل لوکیشنز پر بنائے جائیں گے. جن کی مالیت 100 ارب روپے ہے
اسلام آباد میں سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 20ہزار گھروں کا سنگ بنیاد صرف شروعات ہے، کوئی بھی کام کرنا ہے اس کا پہلا قدم اٹھانا مشکل ہوتا ہے، شوکت خانم اسپتال جب بنانا شروع کیا تو میرے 5 سال بہت مشکل گزرے اور 20 ہزار گھروں کے منصوبےکا پہلا قدم اٹھانےکیلئےڈیڑھ سال لگ گئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بڑےبڑے لوگ ہاؤسنگ اسکیمزبنالیتےہیں مگر غریب نہیں بناسکتا، تنخواہ دارطبقےکےپاس گھربنانےکیلئےپیسےہی نہیں، تنخواہ دارطبقہ تنخواہ سےکبھی گھرنہیں بناسکتا لیکن حکومت شعبہ تعمیر کو ہرممکن سہولت فراہم کرےگی، شعبہ تعمیرات سے40 صنعتیں چلیں گی اور روزگارکےمواقع پیداہوں گے۔ بے گھروں کو گھر میسر ہو گا. انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار بتا رہے ہیں مہنگائی اب نیچےجا رہی ہے،مہنگائی کےنیچے آنے سےشرح سود میں بھی کمی ہوگی
ماضی میں منصوبہ سازی کے فقدان کی وجہ سے آج ہمارا ملک تقریباً ایک کروڑ ہاؤسنگ یونٹس کی کمی کا شکار ہے، اس بحران کی وجہ سے کم آمدنی والے اور تنخواہ دار طبقے کے لیے اپنے گھر کا حصول ناممکن بن چکا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں