آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کو بھرپور خراج عقیدت

اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے قریب گزشتہ روز پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف – 16 گر کر تباہ ہو گیا. جس میں پائلٹ نعمان اکرم شہید ہوئے. ان کی شہادت پر جہاں ساری قوم دکھ اور غم میں مبتلا ہے وہی متعدد سیاسی اور مذہبی شخصیات نے بھی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا. اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اپنی جان مادر وطن پر وار دینے سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہوتی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید بہادر پائلٹ نعمان اکرم کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہید پائلٹ نعمان اکرم کو جوار رحمت میں بلند درجہ عطا فرمائے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ غمزہ خاندان کے لیے دعاگو ہوں اور ان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں، میری دعائیں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں. ساری قوم کو ہی ایک بہادر جوان کے کھونے کا دکھ ہے. ان کی کمی کو کوئی پورا نہیں کر سکتا
یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف 16 گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوگئے

ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کے حقائق جاننے کیلئے ایئرہیڈکوارٹرمیں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق طیارے میں خرابی جب پیدا ہوئی تو پائلٹ نے اپنی جان بچانے کی بجائے عوام کی جان بچائی اور طیارے کو جنگل کی طرف موڑ کر اپنی جان کا نذرانہ بھی دے دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں