کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے کویت میں تمام دفاتر، تعلیمی ادارے اور بینک بند، اٹلی میں بھی شاپنگ مال اور دیگر ادارے بند

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے کویت میں تمام دفاتر، تعلیمی ادارے اور بینک بند کر دیئے گئے. تاکہ کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پایا جا سکے. جس کے لیے تمام کمرشل پروازیں معطل کر دی گئی ہیں. اس کے ساتھ کویت کے تمام اسکول اور کالج بھی بند کر دئیے گئے

عرب ویب سائٹ کے مطابق کویت کی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر آج بہت سے اہم اعلانات کیے
جس میں جمعہ 13 مارچ سے کویت آنے جانے والی تمام کمرشل پروازیں تا اطلاع ثانی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایئر کارگو، کویتی اور ان کے رشتے دار پروازوں کی بندش کے فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

حکومت کویت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 13 مارچ سے تمام سرکاری اور نجی ادارے 2 ہفتے کے لیے بند رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ریسٹورنٹ، قہوہ خانوں اور شاپنگ سینٹرز آنے جانے اور لوگوں کے اجتماع کی ممانعت کردی گئی ہے۔
کویت میں تمام بینک اور ان کی شاخیں بھی جمعرات سے 29 مارچ تک بند کردی گئی ہیں، بینک سروسز آن لائن دستیاب رہیں گی۔ کویتی اسٹاک مارکیٹ بھی 2 ہفتے کے لیے بند کردی گئی ہے۔

کویتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کویت میں مزید 3 کورونا کے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، مجموعی طور پر مریضوں کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔

کویتی وزارت صحت کے مطابق کویت میں جن 3 مریضوں کی شناخت کی گئی ہے، ان میں سے ایک مریض ایران سے آیا تھا جبکہ دوسرا مصری اور تیسرا سوڈانی باشندہ ہے جو ایسے مریض سے مل کر آیا تھا جو آذر بائیجان سے مرض میں مبتلا ہوا تھا۔
کویت کے علاوہ اٹلی میں بھی میڈیکل اسٹور کے علاوہ دیگر تمام ادارے، شاپنگ مال، تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے. اس کے علاوہ پروازوں کو شیڈول بھی اس وائرس کی وجہ سے متاثر ہوا ہے. دفتروں میں کام کرنے والے افراد کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں