شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کو فوجی اعزاز کے ساتھ لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا

لاہور: گزشتہ روز طیارے حادثے میں شہید ہونے والے پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر نعمان اکرم کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

ونگ کمانڈر نعمان اکرم کا طیارہ گزشتہ روز 23 مارچ کی پریڈ کی تیاری کے دوران اسلام آباد میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی نماز جنازہ عسکری 10 میں ادا کی گئی۔ جہاں ان کی نماز جنازہ معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے پڑھائی، نماز جنازہ میں ایئر فورس سمیت دیگر عسکری اداروں کے افسروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی نماز جنازہ پی اے ایف بیس میں ادا کی گئی۔

بعدازاں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کو پی اے ایف شہداء قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں اہم شخصیات کے علاوہ عام عوام کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں