آج عثمان بزدار کی نیب میں پیشی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج نیب میں پیش ہونے جا رہے ہیں . ان کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی حیثیت میں نیب آفس پیش ہوں گے، انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور وزراء کو نیب آفس آنے سے روک دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عثمان بزدار بغیر پروٹوکول نیب میں حاضری دیں گے، اس حوالے سے انہوں نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شراب لائسنس کے اجرا کے بارے میں نیب کو دستاویزات پیش کریں گے اور تحریری بیان کے ساتھ سوالات کے جواب بھی دیں گے۔
ان کاکہنا ہے کہ دامن صاف ہے وہ اکیلے نیب آفس جائیں گے اور حقائق سامنے رکھیں گے۔
جبکہ گزشتہ روز مریم نواز نے نیب میں حاضری دی.لیکن حالات ایسے پیدا ہو گئے کہ وہ اپنا بیان ریکارڈ نہ کرواسکی

اپنا تبصرہ بھیجیں