اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بحال کر دی گئی

جیسے جیسے کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے . ویسے ہی ملک میں جاری لاک ڈاؤن کو ختم کر دیا گیا ہے . اور آہستہ آہستہ کاروبار زندگی معمول پر آ رہا ہے . ٹرانسپورٹ کو بھی اب معمول کے مطابق کیا جا رہا ہے . میڑوبس سروس جو گزشتہ چند ماہ سے بند تھی اس کو بھی اب اسلام آباد اور راولپنڈی میں بحال کر دیا گیا ہے . بحالی کے ساتھ ہی میٹرو بس سروس میں سفر کے لیے انتطامیہ نے ایس او پیزجاری کیے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق ایس او پیز کے تحت بس میں کھڑے ہوکر سفر کرنے پر پابندی ہوگی اور مسافر سیٹ پر بیٹھ کر سفر کرسکیں گے، اس کے علاوہ مسافروں کے لیے دوران سفر ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازم ہو گا۔

میٹرو بس سروس کورونا وائرس کے باعث 23 مارچ کو بند کردیا گیا تھا. جو اب حآلات بہتر ہونے پر دوبارہ چلائی جا رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں