گزشتہ روز گرفتار ہونے والے لیگی کارکنان 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار58 لیگی کارکنان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ، گرفتار افراد میں (ن)لیگ کےایم پی اےعدنان فرید بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مطابق گزشتہ روز نیب کے باہر ہونے والی ہنگامہ آرائی میں ملوث لیگی کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا تھا . جہنیں جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری کی عدالت میں ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا . لیگی کارکنان کی تعداد 58 ہے جن کو عدالت میں پیش کیا گیا . اس موقع پر تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزموں سے برآمدگی اور تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی ضرورت ہے۔
مقامی عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے گرفتار ن لیگی کارکنوں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا۔
جبکہ دوسری جانب وکیل ملزمان نے کہا پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے ، پولیس نے غیر قانونی طور پر مقدمے میں ملوث کیا ،عدالت ملزمان کو مقدمہ میں سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں