مشہور بھارتی اداکار سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا

بالی وڈ میں ‘سنجو بابا’ کے نام سے پہچانے جانے والے مشہور اور سب کے دلوں کی دھڑکن بھارتی اداکارسنجے دت پھیپھڑوں کے کینسرمیں مبتلا ہوگئے۔
دو روز قبل سنجے دت کو سانس لینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں سے وہ ایک روز بعد گھر منتقل ہوگئے تھےاور ان کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آیا تھا۔

بالی وڈ انڈسٹری میں منا بھائی اور سنجو بابا کے نام سے پہچانے جانے والے معروف 61 سالہ اداکار نے کچھ دیر قبل ٹوئٹر پر پوسٹ میں کہا تھا کہ وہ علاج کی وجہ سے کچھ وقت کے لیے وقفہ لے رہے ہیں۔ اور ابھی کام نہیں کر رہے . سنجے دت کے ایک قریبی دوست کے مطابق کینسر ابھی قابل علاج ہے تاہم اس کے لیے فوری علاج شروع کرنا ہوگا. تاکہ وہ جلد صحتیاب ہو کر دوبارہ اپنے مداحؤں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں