محکمہ موسمیات نے کراچی میں پارہ ہائی ہونے کی پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے کراچی شہر میں ہیٹ ویو کے دوران پارہ 42 ڈگری تک جانے کا عندیہ دے دیا
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کےمطابق خلیج بنگال میں ہوا کاکم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوچکا ہے اور یہ ڈپریشن مشرقی بھارت میں ہے جو مشرقی بھارت کے ساحلی علاقوں میں بارش برساسکتا ہے اور ڈپریشن وسطی بھارت تک آسکتا ہے جب کہ پاکستان کے ساحلی علاقوں کو اس ڈپریشن سے براہ راست خطرہ نہیں۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہاکہ کراچی آئندہ 5 سے 7 روز کے دوران ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی اور میدانی علاقوں سے گرم و خشک ہوائیں چلیں گی۔
سردار سرفراز نےبتایا کہ ہیٹ ویو کے دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت 39 سے 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جب کہ 14 سے 16 اکتوبر کے دوران پارہ 42 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے شہریوں کے دن کے اوقات میں بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی۔ اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی ہے تاکہ وہ ہیٹ ویو کے برے اثرات سے بچ سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں