صدر آصف علی زرداری اسپتال منتقل

سابق صدر آصف علی زرداری کو طبیعت خراب ہونے پر نجی اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق صدر کی طبیعت کی ناسازی اور اسپتال منتقل ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق سابق صدر کو شام میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا چیک اپ اور ٹیسٹ کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر کو ڈاکٹروں کی تجویز پر کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے والد آصف زرداری کو لے کر اسپتال پہنچے تھے تاہم ابتدائی ٹیسٹ سے متعلق رپورٹ آنے پر ڈاکٹرز ان کا علاج تجویز کریں گے۔
سابق صدر میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں ضمانت پر ہیں جس کے بعد سے ہی ان کا علاج جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں