فائزر کی کورونا ویکسین اب امریکا میں بھی استعمال ہو گی

امریکا بھی کرونا کے خلاف ویکسین استعمال کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے، ٹرمپ نے فائزر کی ویکسین استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ خوشی ہے کہ ایف ڈی اے نے فائزر کی ویکسین کے استعمال کی منظوری دیدی ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی قوم کیساتھ آج طبی معجزہ ہوا ہے،امریکا نے محفوظ اور موثر ویکسین صرف نو ماہ میں حاصل کرلی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس ویکسین چوبیس گھنٹےکےاندر لگانےکاعمل شروع ہوجائےگا، یہ تاریخ کی عظیم ترین سائنسی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔
اس سے قبل برطانیہ اور کینیڈا بھی فائزر کی کرونا ویکسین کی منظوری دے چکے ہیں، واضح رہے کہ امریکہ میں بیماریوں پر کنٹرول اور روک تھام کرنے والی سی ڈی سی کمیٹی نے سب سے پہلے ہیلتھ ورکروں اور نرسنگ ہوم کے ملازمین کو ٹیکہ لگانے کی سفارش کی ہے۔
سی ڈی سی کے مطابق دسمبر کے آخر تک ایجنسی کو تقریباً 4 کروڑ کوویڈ۔19 ویکسین کی خوراک کے تیار کرنے کی امید ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک 6.64ملین سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا کی وجہ سے 15.28 لاکھ سے زیادہ افراد کی اموات ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں