پنجاب میں دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر

پنجاب کے بیشترعلاقوں میں دھند نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، قومی شاہرات پر دھند سے متاثرہ علاقوں میں حد نگاہ 20 سے 150 میٹر رہ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند نے منظرہی دھندلا دیا، قومی شاہراہ پر دھند کی چادر تنی تو حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی۔

موٹروےایم 4 پر پنڈی بھٹیاں، سانگلہ ہل، فیصل آباد گوجرہ، شرقپور، ننکانہ صاحب، جڑانوالہ اور رجانہ میں ہلکی دھند ہے، جس سے شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم تھری اور فور پر حد نگاہ 200 سے 300 میٹر رہ گئی۔ قومی شاہراہ پر چوہنگ، مراکہ، مانگا منڈی، پھول نگر، جمبر، پتوکی ، اوکاڑہ ، ساہیوال، ہڑپہ اور چیچہ وطنی میں بھی دھند کا راج ہے جبکہ کسوال، اقبال نگر، میاں چنوں، محسن وال، خانیوال، ملتان،بستی ملوک،لودھراں، بہاولپور مسافر خانہ، احمد پور شرقیہ، ترنڈہ محمد پناہ میں بھی دھند ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہرات پر دھند سے متاثرہ علاقوں میں حد نگاہ 20 سے 150 میٹر رہ گئی۔ اس لیے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دھند کےاوقات میں سفر سے گریز کریں اور آہستہ ڈرائیونگ کریں‌

اپنا تبصرہ بھیجیں