شیخ رشید نے پی ڈی ایم کے لاہورجلسے کے حوالے سے سب کو خبردار کر دیا

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے اپوزیشن کو لاحق بڑے خطرات سے آگاہ کر دیا ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے کہا ہے کہ لاہور کے جلسے کو بہت خطرات ہیں، شاہدرہ میں بہت بڑے دہشت گرد پکڑے گئے ہیں، اس کے باوجود کوئی اپنے بچوں کو بچا کر غریب کے بچوں کی زندگی خطرے میں ڈالنا چاہتا ہے تو حکومت نہیں روکے گی۔
انہوں نے ساتھ یہ بھی کہا کہ جو ریڈ لائن کراس کرے گا اس کے خلاف ایکشن ہو گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ انہیں داخلہ امور کے ساتھ میڈيا کی بھی کچھ ذمہ داری ملی ہے، جتنا کر سکے شبلی فراز کا ہاتھ بٹائيں گے۔
پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) نے 13 دسمبر بروز اتوار کو مینار پاکستان سے متصل گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم حکومت پنجاب نے متحدہ اپوزیشن کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
اپنے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے گزشتہ روز مریم نواز نے لاہور میں ہی ریلی کی قیادت کی اور لاہوریوں‌کو جلسےمیں‌آنے کی دعوت دی

دوسری جانب شیخ رشید احمد کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپ دیاگیا ہے. وزیراعظم عمران خان سے شیخ رشید نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم نے شیخ رشید کو خود ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔
اہم ملاقات میں وزیراعظم نے نئے وزیر داخلہ شیخ رشید کو ہدایت کی کہ آپ نے قانون پر عمل درآمد کرواناہے اور عوام کی توقعات پرپورا اترنا ہے، یہ پاکستان کیلئے آزمائش کا وقت ہے۔

اس سے قبل سابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں وزیراعظم نے قلمدان تبدیل کرنے کے حوالے سےاعجازشاہ کو اعتماد لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں