گلوکار عاطف اسلم کو ایف بی آر کا نوٹس

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو ٹیکس ادائیگی کا نوٹس ارسال کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے گلوکار عاطف اسلم کو آڈٹ کرنے کے بعد ان پر 5 کروڑ 80 لاکھ روپے ٹیکس عائد کر دیا۔
گلوکارعاطف اسلم کا انکم ٹیکس سال 2018 کا آڈٹ کیا گیا ہے اور انہیں ٹیکس ادائیگی کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں