امریکہ میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری

امریکامیں 24گھنٹے کے دوران کورنا سے ریکارڈ 4500 اموات رپورٹ ہوئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سوا 2 لا کھ نئے کیسز بھی سامنے آئے۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید ایک ہزار 243 افراد ہلاک ہوئی جس سے مجموعی اموات 83 ہزار سے بڑھ گئی۔
ہوم سیکرٹری پریتی پٹیل نے کہاکہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں سے پولیس نمٹے گی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ جنگ عظیم سے اب تک کی سب سےمشکل ترین صورتحال سےدوچار ہے، 1940 کے بعدبرطانیہ میں سب سےزیادہ اموات کورونا سے ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں