احسن خان نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے قومی محاذ بنانے پر زور دیا

پاکستان کے مقبول اداکار و میزبان احسن خان نے بھی کورونا وائرس کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا. اور کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے قومی محاذ بنانے کی ضرورت ہے

احسن خان نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی. اور اس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ صرف پاکستان کے علاوہ تمام ممالک نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے، ہمیں اب سنجیدہ اقدامات اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

اداکار نے کہا کہ عوامی اجتماعات کو فی الحال بند کریں، تعلیمی ادارے بند کیے جائیں، کورونا کے خلاف قومی محاذ بنائے بغیر قابو پانا ممکن نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کے علم میں ہے کہ کوئی فیملی ان دنوں بیرون ملک سے آئی ہے تو ان کو درخواست کریں وہ اپنا چیک اپ کروائیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے جن میں سے کراچی سمیت سندھ بھر میں 16،گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد میں 2 جب کہ کوئٹہ میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔ اگر اسی طرح یہ کیسز بڑھتے گئے تو ان پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا

حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہر ممکن حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں جس کے تحت ائیرپورٹس پر اسکریننگ کا عمل جاری ہے ۔ اور بیرونی ممالک سے آنے والے تمام افراد کی اسکریننگ کی جا رہی ہے
کورونا وائرس کے ہی خطرات کے پیش نظر سندھ حکومت نے کراچی میں ہونے والے بقیہ تین میچز اور ایک پلے آف بغیر تماشائیوں کے اسٹیڈیم میں کروانے کا اعلان کیا ہے۔ جس سے پی سی پی کو کڑوڑوں کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں