کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی بیگم صوفی ٹروڈو بھی کورونا وائرس سے متاثر

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی بیگم صوفی ٹروڈو بھی مہلک وائرس کورونا سے متاثر ہو گئی ہیں. جس کی اطلاع کینیڈین وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی.اور بتایا کہ ان کی اہلیہ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے. ان کے کووڈ-19 کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں. جس کی وجہ سے وہ اب قرنطینہ میں رہے گی

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی اہلیہ میں وائرس کی کم علامات ہیں وہ اپنا خیال رکھ رہی ہیں اور ڈاکٹر کی بتائی گئی ہدایات پر عمل کر رہی ہیں۔
کینیڈین وزیراعظم نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ان میں وائرس کی علامات نہیں پائی گئیں اور وہ بالکل ٹھیک ہیں لیکن وہ بھی ڈاکٹر کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ذاتی طور پر محدود رہیں گے۔ وہ اپنے تمام فرائض گھر بیٹھے ویڈیو اور فون کے ذریعے انجام دیں گے۔
جسٹن ٹروڈو نے بتایا کہ وہ کل پورے کینیڈا کے تمام رہنماؤں سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کریں گے تاکہ اس کے پھیلاؤ سے کینیڈین شہری اور معیشت محفوظ رہیں۔
کینیڈا میں اب تک 158 کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ایک شخص ہلاک بھی ہوا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں