اداکارہ اقرا عزیز نے انسٹا گرام پر پانچ ملین فالوورز حاصل کر لیے

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر بڑا سنگِ میل عبور کرلیا۔

اداکارہ اقرا عزیز اپنی شادی کے بعد سے انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک ہیں اور وہ وقتاً فوقتاً اپنی مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی ہیں۔ جس سے ان کے فین فالوورز بھی بڑھ رہے ہیں

اداکارہ نے انسٹاگرام پر پانچ ملین (پچاس لاکھ) فالوورز کا سنگ میل عبور کیا جس پر اُن کے شوہر اداکار یاسر حسین نے مبارک باد پیش کی۔ یاسر حسین نے فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری شیئر کی اور اقرا کو اہم سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اُن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

اگر بات کی جائے باقی اداکاروں کی جو انسٹا گرام پر فین فالوورز میں سب سے زیادہ ہیں تو پاکستانی اداکارہ ایمن خان نے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ 70 لاکھ فالوورز کا سنگ میل عبور کیا ہے . ماہرہ خان کے انسٹاگرام پر 6 لاکھ 80 ہزار کے قریب فالوورز ہیں
اس طرح ایمن، ماہرہ، منیبا، سجل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فالوورز کی بڑی تعداد رکھنے والی اداکارائیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں