اداکارہ صنم بلوچ کی دوسری شادی اور ساتھ ہی بیٹی کی تصویر نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا

پاکستانی ٹی وی اداکارہ و میزبان صنم بلوچ نے چپ چاپ دوسری شادی کرلی. اور اس کے ساتھ ہی پہلی بار اپنی بیٹی کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ جس پر ان کے مداح تجسس میں پڑ گئے

صنم بلوچ نے اس سے پہلے اپنی دوسری شادی کا کبھی ذکر نہیں کیا . لیکن اب اچانک انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اداکارہ نے اپنی بیٹی کے ساتھ پہلی بار تصویر شیئر کی.لیکن اس سےزیادہ انہوں نے کچھ نہیں‌بتایا . کہ شادی کب کی اور کس سے کی . لیکن مداحوں کی جانب سے ان کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے . اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی پوچھا جا رہا ہے کہ کس سے شادی کی. ؟ لیکن اداکارہ کی جانب سے بھی خاموشی ہے

صنم بلوچ نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی بیٹی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں دونوں ماں بیٹی نے میچنگ کے ساتھ سفید رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے۔

صنم بلوچ نے دوسری شادی کرلی اور ان کی اب ایک بیٹی بھی ہے اس بات کی تصدیق ان کے پہلے شوہر عبداللہ فرحت کی سوشل میڈیا پوسٹس سے بخوبی ہوتی ہے۔
عبداللہ فرحت نے صنم کی بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کرنے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ انکل بن گئے ہیں۔
صنم بلوچ کی پہلی شادی کا اختتام اداکار و میزبان عبداللہ فرحت اللہ سے 2018 میں ہوا تھا جس کے بعد وہ کئی مرتبہ انٹرویو دیتے ہوئے تو نظر آئیں لیکن انہوں نے دوسری شادی سے متعلق کبھی ذکر نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں