وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی نیب میں پیشی، نیب کی جانب سے سوالنامہ دے دیا گیا

گزشتہ روز قومی احتساب بیورو ( نیب) نے شراب کےغیرقانونی لائسنس کیس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو طلب کیا .جہاں‌ وزیر اعلیٰ بغیر پروٹو کول پہنچے، وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ سیکیورٹی کی صرف ایک گاڑی تھی۔
نیب کی مشترکہ ٹیم نے عثمان بزدار سے ایک گھنٹہ 40منٹ پوچھ گچھ کی اور وزیر اعلی پنجاب کوسوالنامہ دے دیا اور ہدایت کی کہ تمام مطلوبہ دستاویزات 18 اگست تک نیب کو فراہم کی جائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کوجاری کردہ سوالات 12صفحات پر مشتمل ہیں، بعض سوالوں کے بارے میں وزیراعلی نے لاعلمی کا اظہار کیا ، وزیراعلیٰ پنجاب کے لاعلمی کے اظہار پر نیا سوالنامہ جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں اور کہا 18اگست تک اپنے اور خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں