ٹک ٹاک بند ہونے پر شوبز شخصیات کے کیا تاثرات ہیں ؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس اور سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ٹک ٹاک بند ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور اس قدم کو خوش آئین قرار دیا ہے

تفصیلات کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی بندش پر فنکار اور کھلاڑیوں کا ردعمل بھی سامنے آیا .اداکار عمران عباس اور بوم بوم آفریدی نے ٹک ٹاک کی بند ہونے کو خوش آئند قرار دیا ہے، اور کہا کہ وہ حکومت کے اس فیصلے سے خؤش ہیں

دوسری جانب پاکستانی ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی لگائے جانے کے باعث جہاں سے لوگ غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں وہیں کچھ لوگ اس پر خوشی بھی محسوس کررہے ہیں. اور اس فیصلے پر مطمیئن بھی ہیں . لیکن اس فیصلے پر مختلف لوگوں‌کے مختلف رد عمل ہیں
عمران عباس نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر خوشی کے آنسوؤں والی ایموجی کے ساتھ لکھا کہ 2020 زیادہ برا نہیں ہے۔ اس پیغام کے لکھنے کے انداز کو دیکھ کر اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عمران عباس پی ٹی اے کے اس اقدام سے کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

شاہد آفریدی کا بھی کہنا ہے کہ ٹک ٹاک بند ہونے پر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے، میرا خیال ہے کہ اسے بند ہی ہونا چاہیے تھا۔

دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور موبائل ایپ ٹک ٹاک میں غیر اخلاقی مواد ہٹانےکے حوالے سے مذاکرات ہورہے ہیں
پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹک ٹاک کے اعلیٰ ذمہ داران اور چیئرمین پی ٹی اے کے درمیان ورچوئل میٹنگ ہوئی ہے۔
مزید جانیں : ٹک ٹاک پر پابندی، حکومت کا بڑا فیصلہ
پی ٹی اے کے مطابق میٹنگ میں پاکستانی قوانین کے مطابق غیر اخلاقی مواد کو روکنے سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا اور ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے مقامی قوانین کے مطابق ممنوعہ مواد روکنے کے لیے کی جانے والی کوششوں اور اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر دونوں جانب سے قابل اعتراض مواد کو روکنے اور پاکستانی صارفین کو محفوظ مواد فراہم کرنے سے متعلق لائحہ عمل بنانے اور آئندہ رابطہ رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں