روس میں گلابی اور ارغوانی شعاعیں بکھیرتا نایاب ہیرا نیلامی کیلئے تیار

گلابی اور ارغوانی شعاعیں بکھیرتا روس کا نایاب ہیرا نیلامی کے لیے تیار ہے۔
جس کو آئندہ ماہ 11نومبرکو سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں ہونے والی نیلامی میں پیش کیا جائے گا . اس بیش قیمت ہیرےکی قیمت 6 ارب 22 کروڑ روپے سے زیادہ ملنے کی توقع کی جارہی ہے۔

اس نایاب گلابی، ارغوانی ہیرے کو ہانگ کانگ میں نمائش کے لیے پیش کردیاگیا ہے اور جنیوا میں نیلامی سے قبل سنگاپور اور تائی پے میں بھی اس کی نمائش کی جائے گی۔
نیلامی کمپنی کے مطابق روس کی کان سے نکالا گیا 14.83 قیراط کا یہ نایاب ہیرا اپنی قسم کا اب تک ملنے والا سب سے بڑا ہیرا ہے۔
ماہرین کے مطابق گلابی ہیرے پہلے ہی نایاب ہیں اور اب تک ملنے والے گلابی ہیروں میں سے صرف ایک فیصد ہیروں کا وزن ہی 10 قیراط تک پایا گیا ہے۔
یہ ہیرا وزن اور خوبصورتی کے لحاظ سے نایاب ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں