امریکی صدرٹرمپ کورونا سے صحت یاب

وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹرز نے امریکی صدر ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کردی ہے، صدرٹرمپ میں رواں ماہ کےآغازمیں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔ لیکن اب وہ صحت یاب ہو گئے ہیں‌
تفصیلات کے مطابق امریکی صدرٹرمپ کورونا سے صحت یاب ہوگئے، وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹرز نے تصدیق کی ہے کہ صدرٹرمپ کاکوروناٹیسٹ منفی آگیا ہے، صدرڈونلڈٹرمپ کے لگاتار ٹیسٹ کئے گئے جو منفی آئے ہیں۔
ڈاکٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عوامی اجتماعات میں جانے کی اجازت دے دی ہے، جب کہ ٹرمپ کے ابھی قرنطینہ کے 14 دن بھی مکمل نہیں ہوئے تھے۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد امریکی صدرٹرمپ نے پہلا جلسہ کیا ، جس میں امریکی صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے مکمل صحت یاب ہو چکا ہوں اور خود کو بہت زیادہ طاقت ور محسوس کر رہا ہوں، میں جلسےمیں موجود ہر فرد کو بوسہ دے سکتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں