پاکستان کی گلوکارہ صنم ماروی اسپتال داخل

پاکستان کی معروف فوک گلوکارہ صنم ماروی کو بچوں کی دوری نے اسپتال پہنچا دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر صنم ماروی نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ ’میں بچوں سے دوری کے باعث گزشتہ کئی روز سے بہت زیادہ تکلیف کا سامنا کررہی ہوں‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’بچوں کی جدائی اور دوری کے میرے دماغ پر گہرے اثرات مرتب ہوئے جس کی وجہ سے مجھے اسپتال جانا پڑا‘۔
صنم ماروی نے اس پوسٹ کے ساتھ اپنی دو تصاویر بھی شیئر کیں جن میں سے ایک میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھی جبکہ دوسری میں اسپتال کے بیڈ پر لیٹی ہوئیں تھیں۔

گلوکارہ نے لکھا کہ ’چند روز قبل میرے شہزادے بچوں مصطفیٰ علی اور ورد علی کی پیدائش کا دن تھا مگر وہ مجھ سے دور تھے، میرے لیے اُس سے زیادہ تکلیف کی بات یہ ہے کہ میرے بیٹے بہلول کا اسکول ختم کروا کے اُسے گانوں پر لگا دیا گیا، یہ میرے لیے بہت تکلیف دہ بات ہے‘۔

صنم ماروی نے بتایا کہ ’میں کئی روز سے اضطراب کا شکار اور بلڈپریشر کنٹرول کرنے کی دوائیں کھا رہی ہوں، سردرد اور کم بلڈپریشر کی وجہ سے مجھے اپستال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے طبی امداد دے کر مجھے گھر واپس آنے کی اجازت دے دی‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں