ہانیہ عامر کی ترک شیف براک کے ساتھ انسٹاگرام پوسٹ وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی مقبول ترک شیف براک کے ساتھ تصویر آج کل انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہے۔
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ترک شیف براک کے ساتھ تصویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
مذکورہ تصویر میں ہانیہ عامر کو معروف ترک شیف براک کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے کہ جبکہ ایک ویڈیو میں ترک شیف ہانیہ عامر سے کہتے ہیں کہ وہ ان کے منفردانداز میں ڈش پلٹیں۔

ترک شیف کے کہنے پر ہانیہ عامر کوشش کرنے لگتی ہیں لیکن پھر وہ کہتی ہیں کہ ان سے نہیں ہوگا جس کے بعد ترک شیف براک باآسانی اپنے منفرد انداز میں ڈش سے کھانا ٹیبل پر نکالتے ہیں۔ ہانیہ عامر کی اس پوسٹ پر دو لاکھ سے زائد صارفین نے پسندیدگی کا اظہار کیا۔
ترک شیف براک نے دبئی میں اپنا نیا ریستوران کھولا ہے اور ہانیہ عامر نے بھی اُن سے وہیں ملاقات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں