حیدرآباد میں صنعتکار کے بنگلے میں ڈاکو کڑور روپے مالیت کا سامان لے اڑے

حیدرآباد میں صنعتکار کے بنگلے میں نقب زنی کی واردات کے دوران ایک کروڑ روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا گیا۔
ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ کے مطابق واقعہ لطیف آباد نمبر 3 میں پیش آیا جہاں علی الصبح نامعلوم افراد نے سکیورٹی گارڈ کو تشددکا نشانہ بنانے کے بعد اسے کمرے میں بند کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان بنگلے کے مختلف کمروں سے 6 ہزار امریکی ڈالرز، 80 تولہ طلائی زیورات، 2 لاکھ روپے کیش اور موبائل فون سمیت نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ واقعے کی انکوائری کے لیے ڈی ایس پی سی آئی اے کی نگرانی میں کمیٹی تشکیل دیدی جس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں