ملک میں تیل و گیس پیداوار میں مسلسل کمی کی وجہ کیا ہے؟

ملک کی تیل و گیس پیداوار میں کمی کا تسلسل جاری ہے۔ پیٹرولیم انفارمیشن سروس کے مطابق ملک میں تیل کی پیداوار میں 6 اور گیس پیداوار میں 4 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعد یومیہ تیل پیداوار 76 ہزار بیرل جب کہ گیس کی پیداوار 3400 ملین مکعب فٹ کی سطح پر آگئی ہے۔
پی پی آئی ایس کےمطابق کندھ کوٹ اور قادر پور گیس فیلڈ سے پیداوار کم ہوئی ہے جب کہ تین نئی گیس فیلڈز سے پیداوار صرف 19 ملین مکعب فٹ بڑھی۔
دوسری جانب معاون خصوصی پیٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ پچھلے آٹھ دس سالوں میں گیس پیداوار پرتوجہ نہیں دی گئی۔
ندیم بابر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے گیس پیداوارپرکام کیا جس کے نتائج تین چارسال بعد آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے دو ایل این جی ٹرمینل لگوائے جن کا کرایہ حکومت کو پونے 9 کروڑ روپے دینا پڑتا ہے لیکن ہم اس طرز پر ایل این جی ٹرمینلز نہیں لگائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں