حمزہ شہباز اور ان کی اہلیہ میں کورونا کی تصدیق ہو گئی

لاہور:اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے بعد ان کی اہلیہ کا بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا، ڈاکٹروں نے شہبازشریف اور ان کی بیٹی کو36 گھنٹے بعد ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیدیا۔ حمزہ شہباز کی اہلیہ نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے
ہفتے کو جیل ملاقات میں شہبازشریف ،حمزہ شہباز کی اہلیہ اوران کی بہن جویریہ موجود تھے ،ڈاکٹروں نے شہبازشریف اور ان کی بیٹی کو36 گھنٹے بعد ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیدیا۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرے بیٹے حمزہ کو جیل میں کورونا ہو گیا ،آپ سب سے درخواست ہے حمزہ کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا فرمائیں، جزاک اللہ خیر۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ مشرف دور میں نیب مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،اب نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کاجراتمندی و ثابت قدمی سے سامنا کررہے ہیں ۔
ادھر ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ بے گناہ حمزہ نوازشریف کا بھتیجا اور شہباز شریف کا بیٹا ہونے کے جرم میں ناحق سزا پارہا ہے، حمزہ شہبازبہادری سے نیب نیازی اندھیر نگری چوپٹ راج کے سامنے ڈٹا ہوا ہے،ترجمان ن لیگ کاکہناہے کہ بدترین سیاسی انتقام حمزہ شہباز کے عزم کو متزلزل نہ کرسکا۔مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں