کراچی کے ضلع وسطی میں تمام ہفتہ وار بازار بند

کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیشِ نظر شہر کے سب سے بڑے ضلع وسطی میں تمام ہفتہ وار بازاروں کو بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے . جس کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے جاری کر دیا ہے
نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع میں بدھ بازار، ہفتہ بازار اور اتوار بازارسمیت کار اور پرانے سامان کے بازار بھی نہیں لگیں گے جب کہ ضلع وسطی میں لگنے والے ہر قسم کے بازاروں کے اجازت نامے منسوخ کردیے گئے ہیں۔
ڈی سی ضلع وسطی نے پولیس کو فیصلے پر عمل در آمد کروانے کی ہدایت کی ہے۔ اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت ایکشن لینے کو کہا گیا ہے
دوسری جانب کورونا کیسز بڑھنے پر کراچی کے ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں