ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 615 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 463 ہو گئی ہے۔

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید چودہ افراد انتقال کر گئے جس کے بعد پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 601 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کرونا کے 8 ہزار 782مریض زیر علاج ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 471 کرونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کروناسے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 80 ہوگئی۔

کرونا کی تشخیص کے لیے ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہزار 916 ٹیسٹ کیےگئے، مجموعی طور پر اب تک پاکستان میں 39 لاکھ 43 ہزار 734 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
کرونا وائرس یعنی کو وِڈ 19 کی پہلی لہر کو پاکستان میں بہترین حکمت عملی سے قابو کیا گیا تھا، لیکن اب اس کی دوسری لہر شروع ہو چکی ہے، جسے قابو کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان کی طرح دوسرے ممالک میں بھی کورونا کی دوسرئ لہر جاری ہے . جس پر قابو پانے کے لیے سب ممالک سرگرم ہیں
حکومت کے ساتھ ساتھ یہ ذمہ داری عوام پر بھی جاتی ہے .کہ وہ کورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کریں .تاکہ اس جلد از جلد ملک اس وبا سے پاک ہو سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں