دھند کے باعث موٹروے کا کچھ حصہ بند

شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم 4 کو سکھر تک بند کر دیا گیا . ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ وطنی،کمالیہ، میاں چنوں، خانیوال، لودھراں، ملتان اور بہاولپور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں دھند ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ قومی شاہراوں پر حد نگاہ کم ہے جس کی وجہ سے ڈرائیورز احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ اور گاڑی کی رفتار کم رکھیں. تاکہ کسی بھی حادثے سے محفوظ رہا جا سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں