مولانا طارق جمیل اور اداکارہ صنم جھنگ کورونا کا شکار

معروف اسکالر مولانا طارق جمیل میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا پر بیان میں طارق جمیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ ایام سے طبعیت ناساز تھی جس کے باعث ٹیسٹ کرایا تو کورونا پازیٹو آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد اسپتال میں داخل ہوگیا ہوں اور تمام عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب نے معروف عالم دین کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے. وزیراعظم نے مولانا طارق جمیل کی کروناسےجلدصحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مولاناطارق جمیل کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئےدعاگو ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی جلدصحت یابی کی دعا کی ہے، اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے مولاناطارق جمیل کی صحت یابی کیلئےنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دوسری جانب پاکستانی ماڈل اور اداکارہ صنم جنگ کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ یا ہے. تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹی وی اداکارہ صنم جنگ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کر کے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

صنم جنگ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے وہ اپنی بیٹی کے ساتھ قرنطینہ ہو گئی ہیں. انھوں نے مداحوں سے گزارش کی کہ وہ ماسک پہنیں، اور دوسروں کو محفوظ رکھیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ چند دنوں میں جن لوگوں سے میری ملاقات ہوئی وہ سب احتیاط کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں