پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے اپنا ذاتی بیوٹی برانڈ متعارف کروا دیا۔ اداکار نے ذاتی بیوٹی برانڈ ‘اعجاز اسلم’ کے نام سے متعارف کروایا ہے جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔
اعجاز اسلم نے رواں ہفتے ٹوئٹر پر لکھا کہ آخر کار راز فاش ہوا، آپ ہمارے پراڈکٹ Aijazaslam.com سے خرید سکتے ہیں، ٹوئٹ کے ساتھ اداکار کی جانب سے 48 سیکنڈ پر مشتمل ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں اعجاز اسلم کو اپنے بیوٹی پراڈکٹس کا استعمال کرتے دیکھے جا سکتا ہے۔
UNLOCK THE ETERNAL YOUTH!
Aijaz Aslam Natural & Herbal Skincare Range is the secret to timeless skin and exceptional grooming. The range is crafted with natural minerals and botanical extracts which make it harmless and universally suitable while doing wonders to your looks! pic.twitter.com/IbYf9GCcmF— aijaz aslam (@aijazz7) December 12, 2020
بیوٹی برانڈ کے حوالے سے اداکار کی جانب سے ایک اور ٹوئٹ کیا گیا جس میں ان کاکہنا تھا کہ دائمی جوانی کو سامنے لائیں۔ اعجاز اسلم نے کہا کہ نیچرل اور ہربل اسکن کیئر رینج وقت کی قید سے ماورا جلد اور غیر معمولی گرومنگ کا راز ہے، ان بیوٹی پراڈکٹس کو قدرتی معدنیات اور نباتیات کے حاصل شدہ عرق سے تیار کیا گیا ہے جس کے باعث یہ بیوٹی پراڈکٹس غیر مضر اور آپ کی خوبصورتی میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔