عمران خان کی زندگی پر مبنی فلم ‘کپتان’میں جمائمہ کا کردار کون ادا کر رہی ہیں؟

وزیراعظم عمران خان کی زندگی پر بننے والی پاکستانی فلم ‘کپتان’ میں ماڈل و اداکارہ سعیدہ امتیاز ان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
عمران خان کی زندگی پر مبنی فلم ’کپتان‘ میں اُن کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سعیدہ امتیاز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کی ہے۔
سعیدہ امتیاز نے جمائمہ کے کردار میں اپنی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ کیپشن لکھا کہ ‘سردی کا یہ عالم تھا کہ نیٹ کے لباس میں میری قلفی جم رہی تھی اور ہاتھوں پیروں نے ساتھ چھوڑ دیا تھا’۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز ہو بہو جمائمہ جیسی دکھ رہی ہیں۔
ان کی تصاویر کو دیکھنے کے بعد مداحوں کی جانب سے فلم ‘کپتان’ کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

فلم ‘کپتان’ میں مرکزی کردار اداکار و ماڈل عبدالمنان اور ماڈل سعیدہ امتیاز، نویداکبر اور عثمان عالم نے ادا کیے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان اور جمائمہ نے 1995 میں شادی کی تھی جس کے بعد جمائمہ نے عمران خان کے ساتھ 1995 سے 2004 تک 9 سال لاہور میں گزارے۔
جمائمہ اور عمران خان کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں جو اس وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں اور اپنی والدہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کے ہمراہ رہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں