رواں سال کاآخری سورج گرہن آج ہو گا

آج سورج کو گرہن لگے گا جو کہ رواں سال کا آخری اور مکمل سورج گرہن ہو گا لیکن یہ پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال یعنی 2020 کا آخری اور مکمل سورج گرہن آج ہو گا، سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 34 منٹ پر شروع ہو گا اور رات 11 بج کر 53 منٹ پر ختم ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن جنوبی افریقا، جنوبی امریکا، بحرالکاہل، بحر اوقیانوس، بحر ہند اور انٹارکٹیکا میں دکھائی دے گا۔
پاکستان میں رواں سال اکیس جون کو سورج گرہن ہوا تھا، جسے رنگ آف فائرکا نام دیاگیا تھا، اس سورج گرہن کو گذشتہ دس سال کا سب سے طاقت ور سورج گرہن بھی قرار دیا گیا تھا۔
اس کے کیا نقصانات ہیں؟
سورج گرہن کا سب خطرہ آنکھوں کو ہوتا ہے کیونکہ گرہن لگنے کے دوران سورج سےانفراریڈ، الٹراوائیلٹ نامی سرخ شعاعیں نکلتی ہیں جو انسانی آنکھ کو بہت زیادہ متاثر کرتی اور اس سے قرنیہ ہمیشہ کے لیے متاثر ہوتا ہے۔
سورج گرہن کے دوران شعاعیں آپ کے قرنیہ اور ریٹنا کو جلا سکتی یا بھاپ پیدا کرسکتی ہیں جس سے انکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں