اوپو کی جانب سے تیز چارجنگ ٹیکنالوجی آج متعارف کروائی جائے گی

چینی موبائل کمپنی اوپو نے جلد ہی دنیا کی تیز ترین چارجنگ ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے

ٹیکنالوجی ویب سائٹ جی ایس ایم ارینا کے مطابق ابھی کسی فون میں سب سے فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی 65 واٹ کی ہے مگر اوپو کی جانب سے 15 جولائی یعنی آج جو ٹیکنالوجی متعارف کروائی جائے گی وہ 125 واٹ سپر فلیش چارج ہوگی۔

اس نئی ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے کے حوالے سے چین میں آج اوپو کمپنی کی جانب سے ڈیمو بھی دیا جائے گا اور تمام معلومات سے آگاہ بھی کیا جائے گا۔
65 واٹ کی فاسٹ چارجنگ سے اوپو رینو ایس کی 4000 ایم اے ایچ بیٹری 10 منٹ میں 48 فیصد تک چارج ہوجاتی ہے تاہم ممکن ہے کہ 125 واٹ فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی سے فون کی بیٹری صرف 15 منٹ کے اندر صفر سے 100 فیصد تک چارج ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں