پتنگ کی قاتل ڈور سے بچی اور نوجوان زخمی

لاہور کے علاقے ساندہ میں پتنگ کی قاتل ڈور گلے پر پھرنے سے چار سالہ بچی اور 24 سالہ نوجوان زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق بند روڈ ساندہ میں چار سالہ بچی کے گلے میں ڈور پھر گئی، قریب ہی دوسری موٹرسائیکل پر سوار 24 سالہ پرویز بھی ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا۔
چار سالہ فاطمہ اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جشن ازادی کی رونق دیکھنے نکلی تھی کہ پتنگ کی قاتل دوڑ پھرنے سے زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق سات ماہ میں چھ افراد گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ سی سی پی او لاہور نے ایس پی اقبال ٹاؤن سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں